ETV Bharat / state

NIA Raids in Pulwama ٹرر فنڈنگ معاملہ، پلوامہ میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے - جموں و کشمیر کی خبر

قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے ٹرر فنڈنگ معاملے میں جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سیتھرگنڈ کاکاپورہ اور واگرگنڈ نیوہ میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی ہیں۔ Terror Funding Case

NIA Raids in Pulwama
NIA Raids in Pulwama
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 9:19 AM IST

Updated : Aug 4, 2023, 11:38 AM IST

پلوامہ میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع میں آج این آئی اے نے تازہ چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی ہیں۔ یہ چھاپے عسکریت پسندوں کی مالی امداد اور عسکری سرگرمیوں میں مدد کرنے کے سلسلہ میں انجام دی گئی۔ قومی تحقیقات ایجنسی نے ضلع پلوامہ کے واگرگنڈ علاقے میں علی محمد کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ اس موقعے پر ان کے گھر میں پائے گئے کاغذات کی چھان بین کی گئی اور موبائل اور دیگر الیکٹرانک چیزوں کی جانچ کی گئی۔ چھاپے کے بعد ان کے بیٹے ماجد احمد کو تحقیقات ایجنسی اپنے ساتھ لے گئی۔
وہیں سیتھرگنڈ کاکاپورہ میں سہیل اشرف کے گھر پر بھی تحقیقات ایجنسی کی چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی جہاں پر کاغذات، موبائل اور دیگر الیکٹرانک چیزوں کی جانچ کی گئی۔ سہیل اشرف پہلے سے ہی عسکریت پسندی کے کیس میں جیل میں بند ہیں۔ وہیں آج ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی۔
مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested کشتواڑ میں عسکریت پسند معاون گرفتار، پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
یہ چھاپہ مار کاروائیاں پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے انجام دی گئی جو آج صبح شروع ہوئی تھیں۔ واگرگنڈ علاقے میں چھاپے کے بعد ماجد احمد کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے این آئی اے اور ایس آئی اے اکثر چھاپے ماری کرتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل ایس آئی اے نے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں عسکریت پسندوں کی معاونت کے الزام میں چھاپہ مار کارروائی انجام دیا تھا۔

Last Updated : Aug 4, 2023, 11:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.