محکمۂ بجلی میں عارضی طور پر کام کرنے والے گوہر احمد بھٹ کی موت سے اہل خانہ سمیت پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ ضلع پلوامہ کے پتھن علاقے سے تعلق رکھنے والے گوہر احمد بھٹ 2 نومبر کو کام کے دوران بجلی کے کھمبے سے گرکر شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے جنہیں علاج کے لیے پہلے ضلع ہسپتال پلوامہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں سرینگر ریفر کردیا۔ ایک ہفتے کے علاج کے بعد آج ان کا انتقال ہوگیا۔
مقامی لوگوں نے محکمۂ بجلی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' محکمۂ بجلی عارضی سے ملازمین سے وہ کام کروارہی ہے جو ان کا کام ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عارضی ملازمین وہ کام بھی انجام دے رہے ہیں جو محکمۂ بجلی کے مستقل ملازمین نہیں دے رہیں۔'
مقامی لوگوں نے محکمۂ بجلی سے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے مالی معاونت کا کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں:
- اونتی پورہ میں پیرا ملٹری اہلکارکی خودکشی
- سرینگر: نامعلوم عسکریت پسند کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
غور طلب ہے کہ متوفی کی گوہر بھٹ کی اگست کے مہینے میں ہی شادی ہوئی تھی۔