ETV Bharat / state

Youth Convention In Pulwama نیشنل کانفرنس کی جانب سے پلوامہ میں یوتھ کنونشن - پلوامہ میں یوتھ کنونشن

نیشنل کانفرنس کی جانب سے ضلع پلوامہ میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس کنونشن میں ضلع پلوامہ کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پوری خبر پڑھیں۔

نیشنل کانفرنس کی جانب سے پلوامہ میں یوتھ کنونشن

author img

By

Published : Jul 2, 2023, 6:25 PM IST

نیشنل کانفرنس کی جانب سے پلوامہ میں یوتھ کنونشن

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔ یہ کنونشن نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر پلوامہ و سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر کی سربراہی میں منقعد ہوا۔ اس پروگرام میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر مقامی نوجوانوں نے اپنے درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ وہیں نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں تاکہ جموں وکشمیر کے سبھی نوجوانوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور دیگر مسائل کو حل کروانے کے لئے ہمیں نیشنل کانفرنس کو کامیاب کرنا ہوگا۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر پلوامہ و سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی میں شامل ہوجائے تاکہ ان کے مستقبل کو بجایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے نوجوانوں کے ساتھ بہت ہی زیادہ ناانصافی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ذہن امراض میں مبتلا ہوچکے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نوجوان کارکنان مزمل احمد نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مایوس نہ ہوں کیونکہ نیشنل کانفرنس پارٹی نوجوانوں کے لئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا یہاں کے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے محتلف ذہن امراض میں مبتلا ہوچکے ہے جبکہ اسی کی وجہ سے یہاں کے نوجوان منشیات کی لت میں ملوث ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک پروگرام چلانے جارہی ہے جس کے تحت ہم ان نوجوانوں کے پاس جاکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ یہ نوجوان بھی سماج میں ایک اچھی زندگی گزار سکیں۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر پلوامہ و سابق ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا نیشنل کانفرنس کے سربراہان چاہتے ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان نیشنل کانفرنس میں شامل ہوجائے تاکہ یہ پڑھی لکھی نوجوانوں کی قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اس پروگرام کا مقصد تھا کہ نوجوانوں کو پارٹی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے چلانے جانے والے پروگرام کے بارے میں آگاہ کرنا۔ ساتھ ہی پارٹی کے منشور کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Pulwama NC Youth Convention : پلوامہ میں نیشنل کانفرنس نے کیا یوتھ کنونشن کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.