ترال: نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی نے آج سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ کے ہمراہ خانقاہ فیض پناہ ترال کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج ترال اور بگمڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر موصوف نے بگمڈ بٹنور پہلگام سڑک کے مجوزہ پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت امیر کبیر رح کی زیارت پر حاضری دی اور وہاں موجود لوگوں سے خطاب کیا۔
انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ نیشنل کانفرنس عوام کی بہتری کے لیے کام کرتی رہے گی اور یہ جماعت کبھی بھی اقتدار کی بھوکی نہیں رہی ہے بلکہ اس جماعت نے ہمیشہ عوامی جزبات کی عکاسیی کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ پہلگام بٹ نور پروجیکٹ کے اس دیرینہ پروجیکٹ کو منظوری دینے کے لیے تمام تر وسائل کو بروے کار لائیں گے اور عنقریب یہ پروجیکٹ ایک حقیقت کی روپ میں منظر عام پر آئے گا۔
نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی نے میڈیا کو بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر سے پہلگام اور سرینگر کے درمیان مسافات چالیس کلومیٹر کم ہوگی اور یہ روٹ یاترا کے لیے بھی بہت اہم ہے انہوں نے بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف ترال علاقے میں انقلاب آئے گا بلکہ اس یاترا کے لیے ایک متبادل روٹ بھی بن سکتا ہے۔