پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس، خواتین ونگ، کی جانب سے ایک کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں نیشنل کانفرنس خواتین کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی ممبران نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کریں وہیں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کی بھی اپیل کی۔ NC women wing Convention in Pulwama
اس موقع پر سابق ایم ایل اے اور خواتین ونگ کی صدر شمیمہ فردوس نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرکزی سرکار کے ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کی شدید نکتہ چینی کی۔ شمیمہ فردوس نے کہا: ’’مرکزی وزیر یہاں سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں۔‘‘ شمیمہ فردوس کے مطابق ’’وادی کشمیر کے لوگ طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہیں لیکن اس کے لئے بی جے پی کی جانب سے کوئی بھی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔‘‘NC Leader on Public Outreach Programme
کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی شمیمہ فردوس نے مرکزی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’جو دعوے مرکزی سرکار یا بی جے پی لیڈران کر رہے ہیں وہ زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔‘‘
- مزید پڑھیں: 'بی جے پی نے مسلمانوں کو ہمیشہ نشانہ بنایا'
اس موقع پر خواتین ونگ پلوامہ کی صدر شبنم نظر، نیشنل کانفرنس لیڈر سابق ایم ایل اے محمد خلیل بند، نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر غلام محی الدین میر، خواتین ونگ کی صوبائی صدر کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے دیگر کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔