ETV Bharat / state

رانا نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کی وجہ بیان نہیں کی: ناصر وانی - دیوندر سنگھ رانا

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ناصر اسلم وانی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو مورد الزام ٹھہرایا۔

رانا نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کی وجہ بیان نہیں کی: ناصر وانی

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 3:50 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، صوبائی صدر (کشمیر) ناصر اسلم وانی سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈران نے پیر کو ضلع پلوامہ کے مورن علاقے سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے غلام محمد الدین میر کے گھر پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

رانا نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کی وجہ بیان نہیں کی: ناصر وانی

تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ناصر اسلم نے کشمیر کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا: ’’وادی کشمیر میں حالیہ ہلاکتوں نے مرکزی سرکار اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے امن و قانون کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔‘‘

ناصر اسلم نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما دیویندر سنگھ رانا بی جے پی میں شامل

نیشنل کانفرنس کے صوبہ جموں کے سابق صدر دیوندر سنگھ رانا کا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے پر انہوں نے کہا: ’’یہ ان انکا ذاتی فیصلہ ہے، ہم اس میں کچھ نہیں کر سکتے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ویوندر سنگھ رانا کی علیحدگی کے سبب انہیں تکلیف ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ’’رانا کا فیصلہ ذاتی ہے، اور پارٹی کے سینئر لیڈران کی جانب سے ملاقات کے باوجود انہوں نے نیشنل کانفرنس سے علیحدگی کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.