ETV Bharat / state

نائب تحصیلدار ترال معطل، ڈپٹی کمشنر دفتر میں اٹیچ - افسر نوکری سے معطل

Naib tehsildar tral suspended اسسٹنٹ کمشنر پلوامہ نے نائب تحصیلدار ترال الطاف احمد کو معطل کرکے ڈی سی آفس پلوامہ کے ساتھ اٹیچ کر دیا ہے۔

naib-tehsildar-tral-suspended
نائب تحصیلدار ترال معطل، ڈپٹی کمشنر دفتر میں اٹیچ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 8:47 PM IST

ترال(پلوامہ):ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ایک غیر معمولی فیصلے میں نائب تحصیلدار ترال کو نوکری سے معطل کر دیا ہے اور ایک دوسرے آفیسر کو فی الحال نائب تحصیلدار ترال کا چارج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار ترال الطاف احمد کے متعلق شکایات موصول ہوتے ہی اے ڈی سی ترال نے شکایات کا جائزہ لیا اور آفیسر موصوف کے خلاف اکثر شکایات کو درست پانے کے بعد اے ڈی سی ترال نے نائب تحصیلدار کو معطل کرنے کی سفارش کی، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پلوامہ نے اس حوالے سے ایک آرڈر اجرا کرکے آفیسر کو معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق مذکوہ افسر کے خلاف ایک انکوائری کمیٹی معاملے کے متعلق ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ انتظامیہ کو پیش کرے گی، اور فی الحال نائب تحصیلدار لرگام عبدالرشید کو ترال کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے باضابطہ ایک آرڈر اجرا کیا گیا ہے جس کی ایک کاپی ای ٹی وی بھارت کے پاس بھی ہے۔ معلوم ہوا ہے، مذکورہ آفیسر گزشتہ ماہ ہی ترال میں تعینات ہوگیا تھا اور اسے نوکری سے سبکدوش ہونے کے لیے محض ڈیڑھ سال باقی ہے۔ اے ڈی سی ترال نے شکایات کا جائزہ لیا

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.