ETV Bharat / state

Tourist Destination Naga Beran ناگہ بیرن، ایک مسحور کن سیاحتی مقام

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 6:34 PM IST

تاریخ کشمیر میں کہا گیا ہے کہ یہاں مہاراجہ ہری سنگھ سیر کو آتے تھے اور یہاں اس دور کی بنائی گئی ہٹوں کی باقیات اب بھی موجود ہیں جب کہ برزے کے درختوں کی ایک اچھی تعداد بھی یہاں پائی جاتی ہے۔ Naga Beran, a Fascinating Tourist Destination

ناگہ بیرن، ایک مسحور کن سیاحتی مقام
ناگہ بیرن، ایک مسحور کن سیاحتی مقام

ترال: ترال جنوبی کشمیر کے مشہور علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے یہاں کئی اہم سیاحتی مقامات جن میں شکار گاہ، نارستان، پنر ڈیم اور دیگر مقامات موجود ہیں تاہم ترال ٹاون سے پینتالیس کلومیٹر دور ناگہ بیرن کا مقام اپنی مثال آپ ہے، لیکن عوامی اور انتظامی نظروں سے اوجھل یہ سیاحتی مقام اپنی دلفریب اور مسحورکن فضاوں کی وجہ سے ہر ایک کو اپنی طرف راغب کر رہا ہے۔ یہاں موجود پانی کے دو جھیلیں تارسر اور مارسر سے اٹھنے والی لہریں صبح وشام سیاحوں کو متوجہ کر رہی ہیں تاہم یہاں تک جانے کے لیے انسان کو تیس کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑتا ہے اس لیے یہاں زیادہ تر سیاح نہیں آ رہے ہیں۔ Naga Beran, a fascinating tourist destination

ناگہ بیرن، ایک مسحور کن سیاحتی مقام

تاریخ کشمیر میں کہا گیا ہے کہ یہاں مہاراجہ ہری سنگھ سیر کو آتے تھے اور یہاں اس دور کی بنائی گئی ہٹوں کے باقیات اب بھی موجود ہیں جبکہ برزے کے درختوں کی ایک اچھی تعداد بھی یہاں پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ ناگہ بیرن ایسا سیاحتی مقام ہے جس کو اگر سیاحتی نقشے پر لایا جائے تو لوگ پہلگام اور دیگر صحت افزا مقامات کو بھول جائیں گے۔ Tourist Place in Tral

گوہر احمد نامی شہری نے بتایا کہ ترال علاقے میں سیاحت کی طرف توجہ نہیں دی گئی Tourism in Tral region ہے جس کی وجہ سے یہاں کے سیاحتی مقامات نظروں سے اوجھل ہیں۔ سماجی کارکن اورمحمد ترالی نے بتایا کہ حال ہی میں ایل جی انتظامیہ نے ترال سب ضلع میں چار دیہات کو سیاحتی ولیج قرار دیا گیا تاہم قدرتی حسن سے مالا مال ناگہ بیرن کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہےچونکہ یہ علاقہ بہت ہی خوبصورت ہے اور اگر اسکی طرف توجہ دی جاتی تو یہاں کی اقتصادی حالت بڑی حد تک سدھر جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: Tourism Mela at Tosamaidan: توسہ میدان میں سیاحتی میلہ کا انعقاد

گزشتہ ہفتے ترال انتطامیہ کی ایک ٹیم نے اے ڈی سی ترال کی قیادت میں ناگہ بیرن کا دورہ کر کے وہاں کے نظاروں کا نظارہ کیا اور ایک رپورٹ سرکار کو روانہ کی۔ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ناگہ بیرن کی خوبصورتی واقعی قابل دید ہے اور یہاں کے فلک بوس پہاڑ ہوں یا تارسر، مارسر جھیلیں ۔یہ سب قدرت کے شاہکار ہیں اور یہاں ہر ایک کو آنا چاہئے۔ LG on Tourism in Naga Beran

انھوں نے مزید بتایا کہ ناگہ بیرن کو سیاحوں کامرکز بنانے کے لیے ایک روڈ میپ بنایا جا رہا ہے اور روان سال ہی اس پر کام شروع ہوگا امید کی جا سکتی ہے کہ ناگہ بیرن کا سیاحتی مقام عالمی سطح کا ایک ٹورازم سپاٹ بن کر سامنے آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.