ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی جموں و کشمیر میں پانچ نئے اضلاع بنائے گی: ترون چگ - BJP will create 5 new districts - BJP WILL CREATE 5 NEW DISTRICTS

ترون چُگ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ ’جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے، بی جے پی جموں و کشمیر میں پانچ نئے اضلاع بنائے گی جن میں نوشہرہ، سندربنی-کالا کوٹ اور 3 دیگر شامل ہیں‘۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں بنائے جانے والے پانچ نئے اضلاع ملک بھر میں پی ایم مودی کی انتظامی اصلاحات کا حصہ ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 12:06 PM IST

جموں: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور انچارج، جموں و کشمیر، ترون چُگ نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو جموں و کشمیر میں پانچ نئے اضلاع بنائے گی، اس طرح اضلاع کی کل تعداد 25 ہو جائے گی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے ترقیاتی منصوبے کو ایک نیا رخ دیتے ہوئے صوبے میں پانچ نئے اضلاع بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

ترون چگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز نے ملک بھر میں کئی اہم انتظامی اصلاحات کی ہیں اور اسی تسلسل میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے لیے بھی اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چگ نے کہا کہ نو شہرہ، کالاکوٹ، سندر بنی سمیت پانچ نئے اضلاع کے قیام سے پہاڑی علاقوں کے انتظامی مسائل حل ہوں گے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر، فاروق عبداللہ نے ووٹ ڈالا - Omar Farooq Abdullah Cast Vote

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے جموں و کشمیر میں انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ صوبے کے ہر علاقہ خاصکر پہاڑی علاقوں کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جائیگا۔ ترون چگ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی”ڈبل انجن سرکار“بننے کے بعد یہ وعدہ پورا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت مرکز اور ریاستی سطح پر مربوط حکمت عملی کے ذریعے علاقے کو ترقی کے ایک نئے دور میں داخل کرے گی۔ چْگ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ ترقی کا یہ نیا باب شروع کیا جا سکے اور جموں و کشمیر کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.