مونسپل کمیٹی پانپور کے ملازمین نے وقت پر تنخواہ نہ دیے جانے پر جموں سرینگر قومی شہراہ پر احتجاج کیا، احتجاج کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شہراہ پر تقریباً ایک گھنٹے تک نقل وحمل سے متاثر رہا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ دن رات محنت کرنے کے باوجود انہیں تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر معاملات کی طرف بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی ہے، جو اُن کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری میں انہوں نے اپنے اہل و عیال کو چھوڑ کر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے اور محکمہ پر آنچ نہیں آنے دیا پھر بھی انہیں تنخواہ سے محروم رکھنا اُن کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ان کی تنخواہ واگزار کی جائے، بصورت دیگر وہ پر تشدد مظاہرے کرنے پر مجبور ہو جائنگے۔