ETV Bharat / state

لوگوں نے امید سے زیادہ حمایت کی: پی اے جی ڈی امیدوار

پلوامہ کے کاکہ پورہ حلقے سے گپکار الائنس کی امیدوار رقیہ منظور نے الزام عائد کیا کہ ان کے علاقے میں جان بوجھ کر پولنگ مرکز قائم نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

گپکار الائنس کی امیدوار رقیہ منظور کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 8:49 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد گپکار الائنس کی مشترکہ امیدوار رقیہ منظور نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے علاوہ نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کیا کہ مجھے جان بوجھ کر ہرایا گیا۔

گپکار الائنس کی امیدوار رقیہ منظور کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے میرے علاقے میں یقین دہانی کے باوجود بھی پولنگ مرکز قائم نہیں کیا وہیں دوسری جانب بی جے پی کی امیدوار کے آنگن میں پولنگ بوتھ قائم کیا گیا جس کی وجہ سے میرے علاقے کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے چھ سے سات کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑا تھا۔

رقیہ منظور نے کہا کہ میری مدمقابل بی جے پی کے جو امیدوار تھیں اسے کیسے پتہ تھا کہ جیت ان کی ہی ہوگی۔ انہوں نے ایسا کون سا کام کیا تھا جس کی وجہ سے وہ پُر اعتماد تھیں کہ وہ جیت جائیں گی۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ انہوں نے رائے دہندگان کو رقم فراہم کرائی ہے۔

وہیں خواتین کو ریزرویشن دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے یہ بہتر فیصلہ کیا ہے۔ خواتین کو ریزرویشن دینے سے انہیں کافی خوشی ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کاکاپورہ ( بی ) نشست پر بی جے پی کی امیدوار منہا لطیف نے محض 14ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔ اس نشست سے بی جے پی کی منہا لطیف کو 364 جبکہ گپکار الائنس کے مشترکہ امیدوار رقیہ منظور کو 350 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.