پلوامہ: ضلع پلوامہ میں حال ہی میں غیر مقامی مزدوروں پر نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے حملوں کے بعد انتظامیہ نے آج شام پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے متعدد علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا ہے۔ حالانکہ پولیس نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنایا۔ مسلح افراد نے ضلع بھر میں غیر مقامی مزدورں پر چار حملے کیے ہیں۔ حملے میں غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے تھے۔