ETV Bharat / state

لاپتہ نوجوان عسکری صفوں میں شامل - سوشل میڈیا پر وائرل

جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی گزشتہ ہفتے گمشدگی کی رپورٹ درج ہونے کے بعد جمعرات کو اس کی بندوق اٹھائے ہوئے تصویر وائرل ہو گئی۔

لاپتہ نوجوان عسکری صفوں میں شامل
لاپتہ نوجوان عسکری صفوں میں شامل
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 8:41 PM IST

ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ علاقے سے شعیب شفیع بٹ ولد محمد شفیع 12 جولائی کو لاپتہ ہوا تھا۔ جس کے بعد اسکے گمشدہ ہونے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کی گئی۔

جمعرات کو شعیب شفیع کی ہاتھوں میں بندوق لیے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

19 سالہ شعیب شفیع پیرا میڈیکل سائنس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد شعیب شفیع کے والدین نے ایک ویڈیو کے ذریعے عوام سے ان کے بیٹے کو ڈھونڈ نکالنے کی مدد کی اپیل کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینوں میں جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوان عسکری صفوں میں شامل ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.