ETV Bharat / state

Miscreants Damage Govt Kindergarten: پلوامہ میں سرکاری اسکول میں توڑ پھوڑ

ضلع پلوامہ کے نیو کالونی علاقے میں کچھ سماج دشمن عناصر نے سرکاری اسکول کی بلڈنگ میں توڑ پھوڑ کی اور اسکول میں موجود سازو سامان کو نقصان پہنچایا۔ مقامی لوگوں نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔Miscreants Damage Govt Kindergarten in Pulwama

miscreants-damage-govt-kindergarten-school-in-pulwama-parents-want-punishment-for-miscreants
پلوامہ میں خود غرض عناصر نے سرکاری اسکول میں توڑ پھوڑ کی
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 3:43 PM IST

پلوامہ: قصبہ پلوامہ کے نیو کالونی علاقے میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کے ساتھ ساتھ ایک کنڈرگارٹن kindergarten اسکول جاری ہے اور اس اسکول میں 100 بچیاں زیرِ تعلیم ہیں۔ اس kindergarten اسکول میں جدید طریقے سے چھوٹے بچوں کو تعلم دی جارہی ہے جس کی وجہ سے یہ اسکول مقبولیت حاصل کررہا اور غریب والدین بھی اپنے بچوں کو اس طرح کی تعلیم دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم کچھ خود غرض عناصر نے اس کنڈرگارٹن kindergarten اسکول کی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ اس میں موجود ساز و سامان کو کافی نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

پلوامہ میں خود غرض عناصر نے سرکاری اسکول میں توڑ پھوڑ کی

اس ضمن میں والدین کا کہنا کہ اس معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ایسے خودغرض عناصر کو سزا دی جاسکے اور اس طرح کے واقعات آئندہ رونما نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قصبہ پلوامہ کا واحد اسکول ہے جہاں پر بچوں کی تعداد کافی اچھی ہے لیکن اس طرح کے واقعات سے ہمیں کافی ڈر لگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

وادی کشمیر میں سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے یہ اسکول بند ہونے کی دہلیز پر ہیں، لوگوں کے مطابق سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر نہ ہونے اور سرکاری تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے والدین کو اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں داخل کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.