ETV Bharat / state

BJP Foundation Day : اونتی پورہ میں بی جے پی نے منایا یوم تاسیس - بھارتیہ جنتا پارٹی یوم تاسیس اونتی پورہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوم تاسیس پر جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں بھی ضلع کے دیگر مقامات کی طرح پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ BJP Foundation Day Awantipora

اونتی پورہ میں بی جے پی نے منایا یوم تاسیس

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 6:28 PM IST

اونتی پورہ میں بی جے پی نے منایا یوم تاسیس

پلوامہ (جموں و کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ’’ماینارٹی مورچہ پلوامہ‘‘ کی جانب سے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے سینر لیڈر الطاف ٹھاکر سمیت کئی دیگر عہدیداروں اور کارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹھاکر نے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور بی جے پی کو ملک کی سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت قرار دیا۔

تقریب کے موقع پر لیڈران نے کارکنان سے بانی رہنماؤں کے طے کردہ راستے پر کام کرنے پر زور دیا۔ الطاف ٹھاکر نے کہا کہ جن سنگھ سے بی جے پی تک، پارٹی نے مختلف منظر ناموں کا مشاہدہ کیا ہے۔ ٹھاکر نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنوں اور عوام کی وجہ سے بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔‘‘

اس موقع پر بی جے پی ماینارٹی مورچہ کے صدر جہانگیر احمد، نایب صدر محمد شفیع ،منظور احمد خان، عبد الاحد راتھر اور سردار پنچھی سنگھ بھی موجود تھے۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ’’بی جے پی اس وقت دنیا کی سب سے پارٹی اس لئے بن گئی ہے کیونکہ یہ پارٹی غریب پرور ہے اور اس پارٹی میں ہر وقت عوام کی بھلائی اور بہتری کے لیے اقدامات سرفہرست ہوتے ہیں۔‘‘

غلام نبی آزاد کی سوانح حیات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کیا کہ اگر چہ انہوں نے ابھی تک پوری کتاب کا مطالعہ نہیں کیا ہے تاہم کتاب میں کئی اہم اور تاریخی واقعات پر گفتگو کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ کتاب کا بالاستعیاب معالعہ کرنے کے بعد ہی مزید کچھ کہہ پائیں گے۔

مزید پڑھیں: BJP Foundation Day: بی جے پی کے یوم تاسیس پر پٹنہ پارٹی دفتر میں پروگرام کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.