نمائندے کے مطابق منگل کو سی آر پی ایف کی 180 بٹالین، ایس او جی ترال اور فوج کی 42آر آر نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ترال کے ناگہ بل علاقے سے متصل جنگلاتی علاقے کو محاصرہ میں لیا۔
محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مطابق خفیہ ٹھکانے سے ایک گیس سلنڈر، کھانے پینے میں استعمال ہونے والا تیل اور ظروف کو برآمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کمین گاہ ممکنہ طور پر ممنوعہ تنظیم انصار غزوۃ الہند سے وابستہ عسکریت پسندوں کی ہو سکتی ہے۔
اس سلسلے میں ترال پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی شروع کی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں ترال کے کملا علاقے میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا کیا گیا تھا۔