ETV Bharat / state

ترال میں عسکری معاون گرفتار - ایک وائرلیس سیٹ

اونتی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 'انہوں نے جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت معاون کو ترال سے گرفتار کر لیا ہے۔

ترال میں عسکری معاون گرفتار
ترال میں عسکری معاون گرفتار
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 4:30 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے بیچ اونتی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 'انہوں نے جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت معاون کو ترال سے گرفتار کر لیا ہے۔'

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ارشاد احمد ریشی ساکن ترال کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دس ڈیٹونیٹرز، ایک وائرلیس سیٹ، وائرلیس اینٹینا، ای ای ڈی ریموٹ اور کینبیز پوڈر پانچ کلو برآمد کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ عسکری معاون علاقے میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس بیان کے مطابق مزکورہ معاون کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.