ترال( پلوامہ):میری مٹی میرا دیش کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منگل کے روز ترال میں دو شاندار پروگرام منعقد ہوئے۔پہلا پروگرام ایم سی ترال میں منعقد ہوا جہاں سے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں بچے حب الوطنی کے نغمے گا رہے تھے ۔
وہیں دوسرا میگا پروگرام بلاک آفس ترال میں منعقد ہوا جہاں میری مٹی میرا دیش کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں سی آر پی ایف کے کماندنگ آفیسر ستیش کمار مہمان خصوصی کے بطورِ موجود رہے، جبکہ تحصیلدار ترال سجاد احمد کے علاوہ بی ڈی او سائمہ رمضان کے علاوہ بڑی تعداد میں اسکولی بچوں اور پنچایتی ممبران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
Meri Maati Mera Desh Programme : ’میری مٹی میرا دیش‘ مہم کے تحت پلوامہ میں تقریب منعقد
پروگرام میں کلچرل شو اور حب الوطنی کے نغموں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا وہیں وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے افراد کے لواحقین کی عزت افزائی کی گئی۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار ترال سجاد احمد اور سی او 180 بٹالین نے بتایا کہ قومی سطح پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ حب الوطنی کے جزبہ کو عام کرنے کے علاوہ ان شہدا کے لواحقین کا حوصلہ بڑھایا جائے جنہوں نے وطن کے لیے جان قربان کر دی ہے۔