ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh Programme: میری ماٹی میرا دیش مہم کے تحت ترال میں پروگرام منعقد

دیگر ریاستوں، یو ٹیز کی طرح جموں و کشمیر میں بھی میری ماٹی میرا دیش پروگرام کے تحت حب الوطنی کے جذبے کو ابھارنے کے لئے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

میری ماٹی میرا دیش مہم کے تحت ترال میں پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 7:51 PM IST

میری ماٹی میرا دیش مہم کے تحت ترال میں پروگرام منعقد

پلوامہ (جموں کشمیر) : ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت ضلع پلوامہ کے ڈاڈہ سرہ، ترال میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس، سیول انتظامیہ کے افسران سمیت بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اور پنچایت قائدین نے شرکت کی اور قوم کی تعمیر کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں سرگرمی سے حصہ لینے اور ملک کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے کوشش کرنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈاڈسرہ، گورنمنٹ مڈل اسکول میر محلہ، گورنمنٹ یو پی ایس ڈاڈسرہ، مڈل اسکول لارموہ اور گورنمنٹ مڈل اسکول لارمو کے طلبہ نے مختلف پروگرامز پیش کیے جن کو بعد میں انعامات سے بھی نوازا گیا۔ شرکاء نے ان آزادی پسندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی عہد کیا جنہوں نے ملک کی سالمیت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر حب الوطنی کے نغمے بھی گائے گئے جبکہ شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کی عزت افزائی بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں: Meri Maati Mera Desh Programme : ’میری مٹی میرا دیش‘ مہم کے تحت پلوامہ میں تقریب منعقد

پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بتایا کہ ’’میری ماٹی میرا دیش پروگرام منعقد کرنے کا مقصد حب الوطنی کے جزبے کو ابھارنا ہے اور اس حوالے سے یہ پروگرام انتہائی مفید ثابت ہو رہے ہیں۔‘‘ پروگرام کی کی صدارت ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے کی جبکہ اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر، بی ڈی سی ڈاڈہ سرہ سکینہ جی، بی ڈی او ڈاڈہ سرہ سائمہ رمضان، اسسٹنٹ کمانڈنگ افسر 180bn ، زڈ ای پی او اونتی پورہ، پرنسپل ہا ئیر سکینڈری اسکول عبد الرشید اور دیگر ملازمین کے ساتھ ساتھ زون اونتی پورہ کے اسکولی بچوں نے شمولیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.