پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ہائی سکول چندھارا پانپور میں دماغی صحت سے متعلق ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد زون نامی رضاکار تنظیم کی زیر نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر تحصیلدار پانپور زبیر احمد بھٹ نے پروگرام میں مہمان خصوصی، ڈاکٹر مہر جو کہ زون کی ممبر ہے، نے مہمان زی وقار کے طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں زون کے رضاکاروں، پرنسپل، ہائی اسکول کے عملے اور متعدد طلباء کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی Conducting a mental health awareness program in Pampore۔
زون نام کی اس رضاکار تنظیم نے اسکول کے طلباء اور عملے کے ساتھ ریفریشمنٹ اور سینیٹری پیڈ بھی تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت کا مکمل ہونا اصلی صحت کی پہچان ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جب انسان ذہنی طور صحت مند ہوگا تو وہی انسان جسمانی طور بھی صحت مند ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جسمانی طور صحت مند رہنے کے لۓ ہمیشہ کوشش کرنی چاہے تاکہ ہم اپنے سماج میں ہر سطع پر آگے بڑھ سکے۔ پروگرام کے دوران طلباء و دیگر ماہرین نے بھی دماغی صحت کی اہمیت و افادیت پر مفصل روشنی ڈالی۔