ETV Bharat / state

BJP on Mehbooba Mufti Statement محبوبہ مفتی کا پاکستان پریم جگ ظاہر، بی جے پی

بی جے پی نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی پاکستان سے محبت جگ ظاہر ہے۔ بی جے پی کا یہ رد عمل پونچھ حملے کی تحقیقات کے سلسلہ میں محبوبہ مفتی کی جانب سے ایک بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

18386042
18386042
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 5:45 PM IST

بی جے پی نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی پاکستان سے محبت، پاکستان پریم جگ ظاہر ہے

پلوامہ: پونچھ حملے کی تحقیقات کو لے کر محبوبہ مفتی کے بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو محبوبہ کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، کیونکہ وہ آئے روز پولیس اور سکیورٹی فورسز کے خلاف بھڑکاؤ بیانات دے رہی ہے۔ اونتی پورہ میں من کی بات پروگرام کے حاشیے پر پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ محبوبہ مفتی کا پاکستان پریم جگ ظاہر ہے اور پاکستان میں بیٹھے ہوئے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے وہ ایسے بیانات دے رہی ہیں۔ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے یہ بات قبول کی ہے کہ پونچھ حملہ انہوں نے ہی کیا ہے لیکن اس کے باوجود محبوبہ مفتی نے جو بیان دیا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی محبوبہ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ محبوبہ کے بیان کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورۂ بھارت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ بھارت ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ تاہم جب بھی پاکستان ایک گولی یہاں کی طرف پھینکتا ہے تو ہم واپس گولہ پھینکنے سے نہیں چوکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے اندر خوف ودہشت پھیلی ہوئی ہے اور اسے ایک اور سرجیکل اسٹرایک کا ڈر ستا رہا ہے۔ الطاف ٹھاکر نے بتایا بلاول بھٹو شنگھائی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے یہاں آ رہے ہیں جس کے متعلق بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ بلاول بھٹو کو انفرادی یا خصوصی طور پر مدعو نہیں کیا گیا ہے تاہم بھارت نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ چل نہیں سکتے ہیں اور اگر پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے تو اس کے لیے دہشت گردی کے اڈوں کو بند کرنا چاہیے تب جاکر حالات سدھر سکتے ہیں ورنہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.