ترال: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے آج ترال جاکر حال ہی میں ہلاک ہوئے پارٹی کے ایک سینیئر ورکر محمد شفیع شاہ کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی۔ Mehbooba mufti Visits Tral
واضح رہے کہ مرجوم محمد شفیر شاہ ترال میں میونسپل کمیٹی کے کونسلر بھی تھے۔ اطلاعات کے مطابق محبوبہ مفتی تقربیاً ڈیڈھ بجے متوقی لیڈر کے گھر پہنچے اور وہاں لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور مرحوم کے حق میں دعاے مغفرت کی۔انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ Mehbooba mufti paid condolences
اس موقع پر پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ بھی موصوفہ کے ہمراہ تھے۔محبوبہ کی ترال آمد پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گیے تھے،تاہم تعزیت پرسی کے بعد محبوبہ مفتی نے میڈیا کے ساتھ بات کرنے سے معزرت ظاہر کی۔