ترال( پلوامہ): سی آر پی ایف کے 130 اور 180 بٹالین نے مشترکہ طور پر پیر کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے سیموہ ترال علاقے میں میں ایک میگا مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح سی او 180 بٹالین ستیش کمار اور سی او 130 بٹالین راجیو یادو نے کیا۔ اس کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات بھی تقسیم کیے گئے۔
علاقے کے لوگ جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے نے فری ہیلتھ کیمپ کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔دن بھر جاری رہنے والے کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں خواتین اور بچوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی،جبکہ غیر ریاستی مزدوروں کو بھی اس کیمپ کے دوران علاج معالجہ کیا گیا۔ کیمپ چونکہ ایک سرکاری اسکول میں منعقد کیا گیا تھا اس لیے زیر تعلیم طلبہ نے بھی میڈیکل کیمپ میں شمولیت کی اور انہیں بھی ادویات دی گئی جبکہ اس موقع پر اسکول ھذا کو ایک فسٹ ایڈ کٹس فراہم کیا گیا۔
اس حوالے سے لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے کیونکہ ایسے کیمپس سے غریب لوگوں کو بہت فاہدہ پہنچتا ہے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر 130 بٹالین راجیو یادو نے بتایا کہ اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے جب بھی کسی علاقے میں لوگ اس طرح کے کیمپ منعقد کرانے کی اپیل کرتے ہیں تو سی آر پی ایف عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور آج اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے مشترکہ طور پر اس کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔
مزید پڑھیں: Free Medical Camp In Tral نورپورہ ترال میں میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد
انہوں نے مزید بتایا کہ سی آر پی ایف مختلف قسم کے سوک ایکشن کا انعقاد کرکے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جائے گا۔
راجیو یادو نے بتایا کہ سی آر پی ایف ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عوامی نوعیت کے کام بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ضرورت میں ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔