ETV Bharat / state

Gram Sabha In Tral دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے آری پل میں میگا گرام سبھا کا اہتمام - آری پل ترال میں گرام سبھا کا انعقاد

ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے بتایا کہ امسال آری پل میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں سیاحت کے بنیادی ڈھناچے پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔

mega-gram-sabha-held-at-aripal-tral
دیہی ترقی کی جانب سے آری پل میں میگا گرام سبھا کا اہتمام
author img

By

Published : May 1, 2023, 9:25 PM IST

دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے آری پل میں میگا گرام سبھا کا اہتمام

ترال: پیر کے روز جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل بلاک میں ایک میگا گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ اس میگا گرام سبھا کی صدارت ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے کی۔ اس موقعے پر بی ڈی او آری پل منیر حسین اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقعے پر بتایا گیا کہ آری پل بلاک میں آسپریشنل بلاک کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی اور آری پل بلاک کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے زور دیا گیا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا کہ کس طرح سرکاری سطح پر خرچ کیے جا رہے رقومات کا منصفانہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جسے پورے علاقے کو فائده ملے اور سیاحت کو فروغ ملے۔

ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے میڈیا کو بتایا کہ امسال آری پل میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور اس کے لیے دیہی ترقی محکمہ کے زائد فنڈس کو سیاحت کے ڈھانچے کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا کیونکہ اس علاقے کو پہلے ہی سیاحتی سطح پر لایا گیا ہے۔بتادیں کہ یو ٹی انتظامیہ نے پہلے ہی ترال میں چار مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا ہے جن میں آریپل، نارستان، پنر جاگیر اور شکارگاہ قابل زکر ہیں۔

مزید پڑھیں: Kissan Sampark Abhiyan آری پل ترال میں کسان سمپرک پروگرام دوسرے روز بھی جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.