ضلع پلوامہ میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے سلسلے میں آج موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پانپور میں 'سڑک رکشا جیون سُرکشا' عنوان کے تحت یک روزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام میں اے آر ٹی او معظم احمد نے مقامی اور غیر مقامی ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ پروگرام میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مقامی ڈراٸیورز کے علاوہ ایچ پی گیس فیکٹری میں کام کرنے والے غیر ریاستی ڈراٸیورز بھی شریک تھے۔
پروگرام کے دورآن ڈراٸیورز کو سڑک قوانین اور ڈراٸیونگ کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور ان سے کہا گیا کہ وہ شراب یا ایسی چیزوں کا استعمال کر کے ڈراٸیونگ نہ کریں جس سے حادثات بڑھنے کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب کرنے کے لئے راہ ہموار
اے آر ٹی او پلوامہ معظم احمد نے کہا کہ 'ڈراٸیورز کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کی جا سکے۔ اسلیے یہ پروگرام منعقد کیا گیا'۔