ترال میں ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے آج اے ڈی سی آفس ترال میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سب ضلع کے تمام افسران بشمول تحصیلدار ترال سجاد احمد، ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔
میٹنگ کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔ میٹنگ میں آفیسران پر زور دیا گیا کہ وہ کووڈ ویکسینیشن کے عمل میں تیزی لائیں تاکہ کورونا کا قہر کم ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائرائیڈ ایک خاموش مرض: ڈاکٹر محمد حیات
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ علاقے میں آٹھارہ سے چالیس سال تک کے افراد کو جلد ہی ویکسین لگ جائے گی تاکہ لوگوں کی قوت مدافعت بڑھائی جا سکے۔ انھوں نے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل کی۔