ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقہ سنگرونی میں ’’غازی کلچرل فورم‘‘ کی جانب سے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
طبی کیمپ میں ڈاکٹروں نے سنگرونی علاقے کے درجنوں مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔
اس دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے حفاظت کی غرض سے آیوش کے تعاون سے قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
طبی کیمپ کے انعقات پر مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی پسماندہ علاقے میں اس طرح کے کیمپ انعقاد کرنے کی امید جتائی۔
دریں اثناء آیوش سے وابستہ میڈیکل افسر فدا حسین نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیمپ میں قریباً ایک سو مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے طبی کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔