ETV Bharat / state

میونسپل کمیٹی ترال کی خصوصی صفائی مہم - municipal committee tral cleanliness drive

دیوالی کے موقع پر ایم سی ترال نے قصبہ کے مختلف مقامات پر خصوصی صفائی مہم چلائی۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 4:51 PM IST

میونسپل کمیٹی ترال کی خصوصی صفائی مہم

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں میونسپل کمیٹی نے علاقے کی پنڈت کالونی میں خصوصی صفائی مہم انجام دی۔ جبکہ اس دوران سی آر پی ایف کیمپ کے ارد گرد بھی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔ ایم سی ترال کے ایک عہدیدار نے کہا کہ: ’’سوچھ دیوالی، شبھ دیوالی مہم کے تحت میونسپل کمیٹی ترال نے پنڈت برادری اور سیکورٹی فورسز کے مندروں میں خصوصی صفائی مہم چلائی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’دیپاولی کو منانے کے لیے احاطے میں لائٹنگ کا مناسب انتظام بھی کیا گیا تھا۔‘‘ سرکاری ذرائع کے مطابق ’’سوچھ دیوالی شبھ دیوالی مہم کا مقصد دیوالی کے صاف اور ماحول دوست جشن کو فروغ دینا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ترال کے ایک سینئر عہدیدار عبد السلام نے بتایا کہ دیوالی کو خوشگوار ماحول میں منانے کے لیے انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے خصوصی صفائی مہم کا اہتمام کیا جس دوران مقامی پنڈت برادری کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز اور پولیس اسٹیشن کے احاطے بھی صاف کیے گئے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قصبہ ترال کو جازب نظر بنانے کے لیے ایم سی اہلکاروں کا تعاون کریں۔

مزید پڑھیں: Pampore Swachhta Programme: سوچھتا مہم کے تحت لالپورہ جھیل کی صفائی

واضح رہے کہ سوچھ بھارت مہم کے تحت جموں و کشمیر کے طول و ارض میں وقتاً فوقتاً صفائی مہم انجام دی جا رہی ہے۔ میونسپل کمیٹیز اور میونسپل کونسلز کی جانب سے عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالہ سے آگاہ کرنے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی غرض سے سال بھر صفائی مہم اور ریلیز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جبکہ سنگل یوز پالی تھین اور پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کے حوالہ سے بھی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.