ETV Bharat / state

EO MC Tral Farewell: ایم سی ترال کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ٹاؤن ہال ترال میں منعقدہ الوداعی تقریب کے دوران ایم سی ترال کے ملازمین نے ایگزیکٹو آفیسر عامر سہیل کے ٹرانسفر پر ان کی ترال علاقے میں انجام دی گئی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک بہتر منتظم قرار دیا۔

a
a
author img

By

Published : May 30, 2023, 7:14 PM IST

ایم سی ترال کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پلوامہ (پلوامہ) : جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں تحصیلدار آری پل، جس کے پاس ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی (ترال) ترال کا اضافی چارج بھی تھا، کا سرکاری حکمنامے کے تحت تبادلہ کر کے انہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم ان کے تبادلے پر ان کی ایم سی ترال سمیت تحصیلدار کے عہدے پر فائز ہونے کے دوران ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ایم سی ترال کے عملہ سمیت مقامی باشندوں نے موصوف کے اعزاز میں ٹاؤن ہال ترال میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔

الوداعی تقریب میں تحصیلدار ترال سجاد احمد، صدر ایم سی ترال منظور خان، بی ڈی او ترال صائمہ رمضان اور بی ڈی او آری پل منیر حسین سمیت دیگر عہدیداروں نے شمولیت کی۔ الوداعیہ میں شامل لوگوں نے عامر سہیل کو ایک بہتر منتظم قرار دیا اور کہا کہ ’’ترال کی جملہ ترقی میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے قلیل مدت میں ہی پورے علاقے میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے اور ان کی تعیناتی کے دوران ترال علاقے میں جملہ ترقی کو پروان چڑھانے کے لیے جس تندہی کے ساتھ انہوں نے کام کیا وہ یقیناََ قابل ستائش ہے۔‘‘

اس موقع پر ایم سی ترال کے ملازمین نے ایک شال اور مومنٹو بھی انہیں پیش کیا اور کہا کہ ’’عامر سہیل کی قیادت میں ترال میونسپلٹی نے ایک اہم مقام حاصل کیا جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینیٹشن آفیسر عبد السلام نے بتایا کہ بحثیت ایگزیکٹو آفیسر، عامر سہیل نے ترال ٹاؤن کو جاذب نظر بنانے اور عوام کو بہتر خدمات بہم پہنچانے کے لیے جو اقدامات انہوں نے کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور انکو بڑی دیر تک یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Tral Municipality RRR Campaign ترال میونسپلٹی کی جانب سے خصوصی ریسائکلنگ مہم کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.