پولیس یادگار دن کے موقع پر کشمیر کے دیگر مقامات کی طرح پولیس ضلع اونتی پورہ میں بھی پولیس مارٹیئرس میموریل اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال ٹورنامنٹ کے علاوہ ثقافتی پروگرام اور رن فار یونٹی ایونٹ بھی شامل ہیں۔
سپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی پروگرام میں پولیس ضلع اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے کھیلوں کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، فیسٹیول میں کھیل سرگرمیاں 30 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
ایس ایس پی اونتی پورہ نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور علاقے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ایس ایس پی اونتی پورہ نے کہا کہ کھیل کود کی طرف راغب کرنے سے نوجوانوں جسمانی اور دماغی طور تندرست رہتے ہیں اور نوجوان برے اثرات اور منشیات سے دور رہتے ہیں۔