ETV Bharat / state

پانپور: سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع - پانپو میں سڑکوں پر میکڈمائزیشن

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر و میونسپل کمیٹی پانپور کے چیئرمین یعقوب ملک نے میکڈمائزیشن کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا درپیش ہے تاہم وہ انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع
سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 6:52 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کدلہ بل پانپور کے مولوی محلہ میں سڑکوں پر میکڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر و میونسپل کمیٹی پانپور کے چیئرمین محمد یعقوب ملک نے کیا۔

سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع

اس موقع پر یعقوب ملک نے کہا کہ مذکورہ علاقہ اگرچہ قصبہ پانپور کا ہی حصہ ہے تاہم نامعلوم وجوہات کے بنا پر اس علاقے کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا درپیش ہے تاہم وہ انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے کچھ مہینوں میں یہ علاقہ کافی ترقی یافتہ ہوگا کیونکہ انہوں نے اس علاقے میں ترقیاتی کام کاج کا عمل شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ کے دنویٹھ پورہ میں سرچ آپریشن شروع

وہیں مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میں لوگوں کو چلنے پھیرنے کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا درپیش تھا تاہم اب سڑکوں پر میکڈمائزیشن کا کام ہونے سے انہیں کافی سہولت ہوگی۔

علاقے کے لوگوں نے یعقوب ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یعقوب کے چیئرمین بننے کے بعد ان کے علاقے میں ترقیاتی کام شروع ہوئے ہیں۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.