ETV Bharat / state

پلوامہ: ووٹرز کے انتظار میں رہے متعدد پولنگ بوتھز

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے دوسرے مرحلے کے انتخابات اختتام پزیر ہوگئے، آٹھ مرحلوں میں یہاں انتخابات ہونے ہیں۔

lower voter turnout in pulwama
ووٹرز کے انتظار میں رہے پولنگ بوتھ
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 9:01 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی و پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے۔

اسی طرح سے ضلع پلوامہ میں بھی ڈی ڈی سی و پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے۔

ووٹرز کے انتظار میں رہے پولنگ بوتھ

اگر ضلع پلوامہ کے پہلے مرحلے کے انتخابات کی بات کی جائے تو ووٹنگ کی شرح فیصد 6.58 رہی جو باقی اضلاع کے مقابلے کافی کم رہی وہیں آج دوسرے مرحلے میں پلوامہ کے بلاک شادی مرگ میں ووٹنگ ہوئی۔

جہاں کل 322 ووٹ ڈالے گئے جب کہ اس بلاک میں 23663 رائے دہندگان تھے جن میں چار آزاد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنا تھا۔ وہیں آج بلاک شادی مرگ میں ووٹنگ کی شرح فیصد 1.36 رہی جو پہلے مرحلے کے ساتھ ساتھ باقی اظلاع کے مقابلے کافی کم ہے۔

بلاک شادی مرگ کے اکثر پولنگ بوتھ خالی نظر آئے جہاں انتظامیہ کی طرف سے تعنیات سیکورٹی اور پولنگ عملہ کے علاوہ کوئی ووٹر نظر نہیں آیا اگرچہ 12 ضلع میں پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔

تاہم 8 مراکز ایسے ہیں جہاں پر ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ ان مراکز میں راجپورہ، گلشن آباد، بونرہ وغیرہ جیسے گھنی آبادی والے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں موجود پولنگ مراکز میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔

مزید پڑھیں:تعمیر و ترقی کے لیے ووٹ ڈالے گئے

وہیں اگر ضلع پلوامہ کے ترال بلاک کی بات کی جائے تو یہاں بھی دوسرے مرحلے میں پولنگ ہوئی ہے۔ اس بلاک میں ووٹرز کی کل تعداد 26435 ہے۔

اس میں 3977 افراد نے اپنے ووٹ ڈالے جس کی شرح فیصد 15.05 رہی۔ اس بلاک میں دس امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے تھے۔

پولنگ کو احسن طریقے سے کورونا کے لئے ضلع انتظامیہ نے پولنگ مراکز کے باہر اور اندر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے وہیں ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.