ETV Bharat / state

Protest in Pinglan Pulwama: پنگلنہ پلوامہ میں کھیل کا میدان نہ ہونے کے خلاف احتجاج - NO PLAYING Ground IN PINGLANA PULWAMA

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنگلنہ علاقے کے نوجوانوں نے علاقے میں بچوں کے لیے کھیلنے کی جگہ نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس درمیان نوجواںوں نے سرینگر پلوامہ سڑک پر دھرنا دے کر کچھ دیر تک ٹریفک کی نقل حرکت کو متاثر کیا۔ Protest In Pinglan Pulwama

LOCALS OF PINGLENA PULWAMA PROTEST AGAINST NON AVAILABILITY OF PLAYING GROUND
پنگلنہ پلوامہ پارک نہ ہونے کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : May 4, 2022, 6:19 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنگلنہ علاقے کے نوجوانوں نے علاقے میں بچوں کے کھیلنے کودنے کی جگہ نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں نے احتجاج کے دوران سرینگر پلوامہ رابطہ سڑک کو پنگلنہ کے مقام پر بند کیا جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔ No Playing Ground In Pulwama

نوجوانوں کا کہنا کہ وہ عید یا کسی بڑے دن کے موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں کھیلنے جاتے تھے، تاہم گذشتہ سال اور رواں سال اسکول انتظامیہ نے اسکول گراؤنڈ کو بند کردیا جس کی وجہ سے بچے اسکول کے اندر کھیلنے نہیں جا پاتے ہیں۔

پنگلنہ پلوامہ میں کھیل کا میدان نہ ہونے کے خلاف احتجاج
مقامی لوگوں کے مطابق اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کی وجہ سے اسکول گراؤنڈ کو بند کرنا پڑا۔ نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں پارک نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے بچے اسکول گراونڈ میں کھیلنے کے لیے مجبور ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مظاہرین نے کہا کہ اس علاقے سے سرینگر پلوامہ سڑک گزارتی ہے جس پر ٹریفک کا کافی رش رہتا ہے۔ اگر بچے سڑک پر کھیلنے لگے تو حادثہ ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں کوئی بھی پارک نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اسکول میں کھیلنے کے جاتے ہیں۔ پولیس نے نوجوانوں سے بات کرکے اس سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل پھر سے بحال کردی۔ نوجوانوں نے انتظامیہ سے علاقے میں ایک گراؤنڈ کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.