ETV Bharat / state

Leopard spotted in Koil area of ​​Pulwama: کوئیل علاقے میں تیندوا دیکھا گیا - پلوامہ میں تیندوا دیکھا گیا

ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقے میں تیندوہ نظرآیا محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم پہنچے سے پہلے تیندوہ بھاگ گیا۔Leopard spotted in Koil area of ​​Pulwama

کوئیل علاقے میں تیندوا دیکھا گیا
کوئیل علاقے میں تیندوا دیکھا گیا
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 5:26 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ایک تیندوہ زیرِ تعمیر گھر میں پناہ لیا ہوا ہے۔جس کے بعد محمکہ وائلڈ لائف کے افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین جائے وقوع پر پہنچے تاہم محمکہ کی تیار سے قبل ہی تیندوہ بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

کوئیل علاقے میں تیندوا دیکھا گیا

اب اس علاقے میں تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف وہراس کا ماحول پیداہو گیا ہے۔ تیندوے کو پکڑنے کے لئے کنٹرول روم رینج ترال پہنچنے سے پہلی ہی وہ بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اپیل کی کہ اس تیندوے کو جلدی پکڑا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں محفوظ رہ سکے۔

جبکہ برفباری کے دوران یہ جنگلی جانور انسانی بستیوں کا زیادہ رخ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے علاقوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ وادی میں کئی سالوں سے جنگلوں کا کٹاؤ جاری ہے۔ جس کی وجہ یہ جنگلی جانور انسانی بستیوں کا رخ کرتے ہیں۔ ابھی تک ایسے کئی معاملہ سامنے آئے ہے جن میں جنگلی جانور نے انسانوں پر حملے کرکے انہیں زخمی کیا اور موت واقع ہو گئی۔ وہی آئے دن وادی کے اضلاع سے یہ خبریں موصول ہورہی ہیکہ جنگلی جانور شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Leopard Creates Panic in Pinjran, Pulwama: ضلع پلوامہ کے پنجرن علاقے میں تیندوا نمودار

تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ جب تک جنگلوں کا کٹائی جاری رہےگی تب تک یہ جانور انسانی بستیوں کا رخ کرتے رہے گے اور اگر اس کو روکا نہ گیا تو وہ دن دور نہیں جب یہ جنگلی جانور انسانی بستیوں کو اپنا مسکن بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.