جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ٹریفک کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے کئی سال قبل انتظامیہ نے ایک نیا جنرل بس اسٹینڈ بنایا تھا جہاں سے ہر علاقے اور ہر اضلاع کے لئے ٹرانسپورٹ دستیاب رکھا گیا تاکہ قصبہ پلوامہ میں ٹریفک جام میں کمی ہو لیکن کئی سال گزر نے کے بعد بھی اس نئے جنرل بس سٹینڈ میں کسی طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
جبکہ حالیہ برفباری کی وجہ سے گاڑی مالکان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،بس اسٹینڈ سے برف اٹھائے جانے کیلئے کوئی انتظام نہیں ہیں اور بس اسٹینڈ میں نا ہی تارکول لگایا گیا۔
اس ضمن میں کچھ گاڑی مالکان نےکہا کہ اس بس اسٹینڈ میں ڈرائیور اور سواریوں کے لیے بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے جب کہ اس بس اسٹینڈ کو بناتے جب کہا گیا تھا کہ ڈرائیوروں اور مسافروں کیلئے ہر سہولت میسر کی جائے گی۔
ڈرائیوروں نے کہا کہ برف ہٹانے کے لیے ہم نے محمکہ بلدیات سے بھی اپیل کی تھی لیکن انہوں نے کوئی اقدام نہیں کیے مزید بتایا کہ اس بس اسٹینڈ میں پینے کا صاف پانی بھی نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:No Mobile Internet Service موبائل انٹرنٹ سہولیات کی عدم دستیابی سے مقامی بانشدے پریشان
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ مسافروں اور ڈرائیوروں کا بیٹھنے کا انتظام کیا جائے ساتھ ہی پینے کا صاف پانی اور بس سٹینڈ میں تارکول جلدی بچھایا جائے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔