ETV Bharat / state

Beehives Distributed in Pulwama: شہد کی مکھیوں کے 1200 چھتوں کی تقسیم

کے وی آئی سی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور صوبہ جموں کے رام بن اضلاع میں مگس پروری سے وابستہ کسانوں کو 1200 چھتے تقسیم کیے گئے۔ KVIC Distributed Beehives in Pulwama

شہد کی مکھیوں کے 1200چھتے تقسیم
شہد کی مکھیوں کے 1200چھتے تقسیم
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 5:29 PM IST

شہد کی مکھیوں کے 1200چھتے تقسیم

پلوامہ (جموں و کشمیر): کھادی ولیج انڈسٹری کمیشن (کے وی آئی سی) کی جانب سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کھادی بورڈ کے یونین چیرمین منوج کمار سمیت متعلقہ محکمہ کے دیگر افسران اور مگس پروری سے وابستہ درجنوں کسانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران بتایا گیا کہ کے وی آئی سی کی جانب سے مگس پروری کو فروغ دینے اور اس شعبہ سے منسلک کسانوں کی آمدن میں اضافہ کی غرض سے 1200 شہد کی مکھیوں کے چھتے تقسیم کئے گئے۔

کھادی ولیج انڈسٹری کمیشن (KVIC) کے چیئرمین منوج کمار نے اس حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’کے وی آئی سی بھی ’آتم نربھر بھارت‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کئی اہم اقدام اٹھا رہا ہے تاکہ جموں و کشمیر کے کسانوں خاص کر مگس پروری سے وابستہ افراد کو زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہو سکے۔‘‘ تقسیم کاری کی تقریب ضلع پلوامہ کے CSIR فیلڈ اسٹیشن بونرہ میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پروگرامز کے تحت کے وی آئی سی دور دراز علاقوں میں کاریگروں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے معاملے میں خود کفیل بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: Honey Production venture اننت ناگ نوجوان کی پہل، مگس بانی روزگار کا ذریعہ

چیئرمین نے کہا کہ مگس پروری کسانوں کی آمدن بڑھانے کا ایک مؤثر طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلیاں کھِلنے کے موسم کے دوران کھیتوں کے نزدیک شہد کی مکھیوں کے چھتے رکھنے سے نہ صرف شہد کی پیداوار سے کسان مستفیض ہو سکتے ہیں بلکہ بہتر پولینیشن سے فصلوں کی پیداوار میں بھی بہتری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہد کے علاوہ، مگس پروری سے موم سمیت شہد کی مکھیوں کے پروپولس وغیرہ کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.