ETV Bharat / state

ڈی سی انتخابات: سیاستدانوں کے قریبی رشتہ دار میدان میں

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 1:56 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ کئی سیاستدانوں کی طرف سے اپنے عزیز و اقارب کو ان انتخابات میں اتارنے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں اس طرح کی باتیں گشت کر رہی ہیں کہ سیاسی پارٹیوں نے وادی میں ہر وقت کنبہ پروری کو جنم دیا ہے۔

ڈی سی انتخابات: سیاستدانوں کے قریبی رشتہ دار میدان میں
ڈی سی انتخابات: سیاستدانوں کے قریبی رشتہ دار میدان میں

جنوبی کشمیر کے معروف سیاسی رہنما اور کانگریس صدر برائے جموں و کشمیر غلام احمد میر نے اپنے بیٹے نصیر احمد کو ڈی ڈی سی انتخابات میں اتار دیا ہے جبکہ اس کے مد مقابل کانگریس کے ہی ایک سابق سینئر ورکر کے ساتھ ان کا مقابلہ ہے۔

اسی طرح سب ضلع ترال کے آری پل حلقے سے کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سریندر سنگھ چنی کے بیٹے نے نامزدگی فارم جمع کرایا۔

ترال سے ایک آزاد امیدوار شبیر احمد پوسوال نے بتایا کہ 'دیگر پارٹیوں کی طرح کانگریس بھی کنبہ پروری کو فروغ دے رہی ہے۔'

شبیر پوسوال کے مطابق 'وہ کانگریس کی ٹکٹ پر ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کوشاں تھے۔ تاہم یہاں کے مقامی رہنما سریندر سنگھ چنی نے اپنے بیٹے کو مینڈیٹ دے کر جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا۔'

تاہم سریندر سنگھ چنی نے اپنے بیٹے کو ٹکٹ دینے کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ 'سیکورٹی صورتحال کو دیکھ کر لوگ ان چناؤ سے دور ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ سرکاری سطح پر امیدواروں کو ای ڈی آئی پانپور یا دوسرے مقامات پر رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کو دقتوں کا سامنا ہوتا ہے اور ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ کوئی موزوں امیدوار سامنے آیا ہی نہیں اور مجبوراً اپنے ہی بیٹے کو ٹکٹ دینی پڑی۔'

ڈی ڈی سی انتخابات میں شامل امیدواروں کی طرف سے الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.