جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملنگپورہ، استان علاقے کی سڑک برفباری اور بارش کی وجہ سے کھسک گئی ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو چلنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک کھسکنے کے بعد انہیں پیدل ہی سفر کرنا پڑ رہا ہے کینوکہ اب سڑک سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق آبادی کے علاوہ اس راستے سے گزرنے والے اسکولی بچوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے، کیونکہ سڑک کبھی بھی مزید کھسک سکتی ہے۔
مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وقت پر سڑک کی مرمت نہیں کی گئی تو مزید سڑک کھسکنے کی وجہ سے آس پاس کے مکانات کو نقصان کے علاوہ جانی نقصان کا بھی خطرہ ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرنے کے علاوہ مقامی علاقے کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ وادی میں حالیہ برف باری سے میوہ صنعت کو 2250 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔