پلوامہ (جموں و کشمیر) : پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس نے مختلف پولیس اسٹیشنز میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا۔ ان پولیس اسٹیشنز میں پی ایس اونتی پورہ، پی ایس ترال، پی ایس کھریو اور پولیس پوسٹ ریسی پورہ شامل ہیں۔ تھانہ دیوس کی صدارت متعلقہ دائرہ اختیار کے پولیس افسران نے نگران افسران کی موجودگی میں کی اور مختلف ایسوسی ایشنز اور متعلقہ علاقوں کے معززین نے بھی ان میں شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور پولیس حکام نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کے جلد ازالے کے لیے سول انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرنگ افسران نے کہا کہ تھانہ دیوس حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے اور عام لوگوں کی شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے شروع کیا گیا ایک اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے لازمی ہے جبکہ اس سے عوامی اعتماد بھی حاصل ہو گا جو جرائم اور سماجی برائیوں کے خلاف جنگ میں پولیس کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: Awantipora Police Organised Race: اونتی پورہ پولیس کے زیر اہتمام ریس کا اہتمام
شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر - جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہی - کی نشاندہی کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں