ETV Bharat / state

Apni Party Cricket Tournament : اپنی پارٹی کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کا اہتمام - pampore cricket league

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے پانپور میں ’’کونگ پوش پریمئر لیگ‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس میں کوئی سیاست نہیں بلکہ سبھی سیاسی جماعتوں کو اس طرح کے ٹورنامنٹس منعقد کرنے چاہئے۔

اپنی پارٹی کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 4:40 PM IST

اپنی پارٹی کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کا اہتمام

پلوامہ (جموں و کشمیر) : نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب مائل کرنے کی غرض سے جمعرات کو جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں ’’نُو ٹو ڈرگس یَس ٹُو سپورٹس‘‘ کے تحت ’’کونگ پوش پریمئر لیگ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کرکٹ پریمئر لیگ کا افتتاح جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے پارٹی کے کئی لیڈران و کارکنان کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر مقامی باشندوں خاص کر نوجوانوں کی خاصی تعداد بھی موجود رہی۔

’’کونگ پوش پریمئر لیگ‘‘ میں کل 32کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور جمعرات کا افتتاحی میچ رائل اسٹرائیکرز پانپور اور ہیبن کرکٹ کلب پانپور کے مابین کھیلا گیا اور شائقین کی خاصی تعداد اس سے محظوظ ہوئی۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھ کر انہیں کھیل کود کی جانب مائل کرنا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان نسل منشیات کے بدعت سے محفوظ رہ سکے اور اسی مقصد کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

بخاری نے مزید کہا کہ ’’کھیل کود میں کسی قسم کی سیاست نہیں ہے اس لئے ہر پارٹی کو چاہئے کہ وہ ایسے پروگرامز کا انعقاد کرے تاکہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کیا جا سکے جس سے وہ خود کو بڑے پلیٹ فارمز کے لیے تیار کر سکیں۔‘‘ ادھر، کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور بی ڈی سی چیرمین پانپور، محمد الطاف میر نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں تاکہ نوجوانوں کی پنہاں صلاحیتوں کو ابھرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

انہوں نے کہا کہ پانپور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ہے تاہم آنے والے دنوں میں پارٹی کی جانب سے فٹبال، والی بال سمیت دیگر کھیل کود کی سرگرامیں بھی انجام دی جائیں گیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھیل کود میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طور تندرست رہ سکیں اور ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد میں اپنی کردار ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.