ETV Bharat / state

Tral Masjid gutted: ترال میں آتشزدگی سے نورالسلام مسجد خاکستر

ترال کی نورالسلام مسجد آتشزدگی کے واقعے میں خاکسترہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق دارالعلوم کے احاطے میں آگ لگ گئی، جس کی زد میں آنے سے مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

آتشزدگی سے نورالسلام مسجد خاکستر
آتشزدگی سے نورالسلام مسجد خاکستر
author img

By

Published : May 10, 2023, 12:18 PM IST

ترال میں آتشزدگی سے نورالسلام مسجد خاکستر

ترال: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں معروف اسلامی درسگاہ دارالعلوم نور السلام ترال کی مسجدمیں آگ رونما ہوئی، جس کی وجہ سے مسجد کی چھت اور اوپری منزل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق درسگاہ دارالعلوم نور السلام میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری طرح پھیل گئی۔

تاہم محکمہ فائر سروس، پولیس اور رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔ اسی دوران اونتی پورہ سے بھی آگ بجھانے والی گاڑیوں کو لایا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق شاید آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ بھڑک اٹھی۔ ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران بشمول اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش، تحصیلدار ترال سجاد احمد اور دیگر عہدیدار حادثے کے مقام پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Uri اوڑی میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی

مزید پڑھیں:Road Accident In Uri اوڑی میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی

اس دوران عوام سے گزارش کی ہے کہ اس مسجد کی تعمیر میں دل کھول کر مدد کریں تاکہ از سر نو تعمیر کی جاسکے۔ ادارے کے مہتمم مولانا قطب الدین نے بتایا کہ دارالعلوم میں زیر تعلیم تمام طلبہ کو بحفاظت نکالا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ترال جیسے بڑے علاقے کے لیے فائر سروس محکمے کی صرف سے دو گاڑیاں موجود ہیں جو کہ ان حالات میں کافی نہیں تھی۔ انھوں نے ایس ایچ او ترال اور انتظامیہ کی ان کاوشوں کی سراہنا کی جو انھوں نے مصیبت کے میں بھیجی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.