ETV Bharat / state

ضلع پلوامہ میں ٹیچرس فورم کا اجلاس منعقد - سست رفتار انٹرنیٹ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے اور اساتذہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضلع پلوامہ میں ٹیچرس فورم کا اجلاس منعقد

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 6:54 PM IST

ضلع پلوامہ کے گلشن آباد علاقے میں جمعرات کو جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیچرس فورم کے عہدیداروں سمیت متعدد اساتذہ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اساتذہ کو درپیش مشکلات اور تعلیم اداروں کو بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران اساتذہ نے طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملہ کو درپیش مسائل سے متعلق فورم کے زعماء کو آگاہ کیا۔

ضلع پلوامہ میں ٹیچرس فورم کا اجلاس منعقد

اجلاس میں ضلع کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے اساتذہ نے ذاتی مسائل کے علاوہ اسکولی بچوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات کی۔

اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فورم کے زعماء نے لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری اسکولوں میں تعینات اساتذہ کی محنت کی سراہنا کی۔ وہیں انہوں نے سست رفتار انٹرنیٹ پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’تیز رفتار انٹرنیٹ (4G) اور بعض طلباء کے پاس اسمارٹ فون نہ ہونے سے طلباء کی تعلیم کافی متاثر رہی۔‘‘

انہوں نے طلباء سمیت اساتذہ کے مسائل کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دریں اثناء اجلاس کے دوران جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کی تشکیل نو بھی کی گئی جس دوران فورم کے ضلع صدر، ضلع نائب صدر اور سیکریٹری پوسٹ کے لیے مختلف افراد کو نامزد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.