ETV Bharat / state

اسلامک یونیورسٹی کی خواتین اسٹاف کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی - اسلامک یونیورسٹی کے خواتین اسٹاف

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے وائس چانسلر نے خواتین اسٹاف کی پریشانیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اسلامک یونیورسٹی کے خواتین اسٹاف کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 6:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شہر اونتی پورہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا اہتمام پبلک ریلیشن سینٹر شعبے کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس میں یونیورسٹی کی خواتین اسٹاف ممبران کے مسائل کو سننے کے لیے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد موجود رہے۔

اسلامک یونیورسٹی کے خواتین اسٹاف کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی

اس تقریب کو منعقد کرنے کا مقصد روزمرہ کے دنوں میں یونیورسٹی میں خواتین اسٹاف کو پیش آنے والی پریشانیوں کو سننا اور ان کا حل تلاش کرنا تھا۔ اس موقع پر خواتین نے زچگی کی چھٹیوں جیسے مسائل کو وائس چانسلر کے سامنے رکھا۔ وائس چانسلر نے ان کے مسائل غور سے سنا اور ان کے مسائل پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: سڑکوں کی تعمیر میں ناقص اشیاء کے استعمال سے عوام پریشان

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر انیسہ جان نے بتایا کہ آج کی تقریب کے دوران خواتین فیکلٹی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ وائس چانسلر نے ان کے مسائل کو سنا اور اب انہیں یقین ہے کہ خواتین فیکلٹی کے مسائل اب ضرور حل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.