ETV Bharat / state

IUST Awantipora Convocation: اسلامک یونیورسٹی نے دوسرا کنوکیشن منایا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آئی یو ایس ٹی کے دوسرے کنووکیشن کے موقعے پر طلبہ سے انفارمیشن کے بدلتے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسلامک یونیورسٹی نے منایا دوسرا کنوکیشن
اسلامک یونیورسٹی نے منایا دوسرا کنوکیشن
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 4:49 PM IST

اسلامک یونیورسٹی نے منایا دوسرا کنوکیشن

پلوامہ (جموں و کشمیر) : اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ نے اپنا دوسرا کنووکیشن منایا جس میں معزز مہمانان کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعقامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر کستوری رنگن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شمولیت کی جبکہ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا - جو کہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں - کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو اور دیگر عہدیداروں نے بھی کنووکیشن میں شرکت کی۔

خطبہ استقبالیہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے دعویٰ کیا کہ ’’اسلامک یونیورسٹی نے مختصر وقت میں ہی اپنی شناخت قائم کی ہے اور تعلیمی افق پر ایک چمکتے تارے کی مانند ابھر کے سامنے آئی ہے۔‘‘ اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے چانسلر منوج سنہا نے بتایا کہ ’’موجودہ دور میں انفارمیشن کے بدلتے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کو بھی آگے آنا چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ قومی نیشنل پالیسی نے پورے ملک کے اندر تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا ہے۔

اپنے خطاب میں پروفیسر کستوری رنگن نے بتایا کہ ’’ملک کے اندر نئی تعلیمی پالیسی ملک کے ہر شہری کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے ترتیب دی گئی ہے۔‘‘ اس موقع پر اسلامک یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء کو ڈگریاں بھی تفویض کی گئیں۔ کنووکیشن میں گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر، اے ڈی جی پی وجے کمار، ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران باری اندرابی، منظور گنائی دیگر سیول اور پولیس عہدیدار بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: IUST Orientation Programme اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں اورینٹیشن پروگرام منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.