پلوامہ: جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ادارہ میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کے ساتھ ایک انٹریکٹیو سیشن کا انعقاد عمل میں لایا۔ یہ سیشن ڈین اکیڈمک افیئرس منظور احمد ملک کی صدارت میں منعقد ہوا جس کی نظامت انچارج انٹرنیشنل افیئرس ڈاکٹر مونسہ قادری نے انجام دی۔ اس موقعے پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم تین غیر ملکی طلبا نے تمام شرکا کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے کشمیر کی مہمان نوازی کو بھی سراہا، جب کہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی طلبا کے لیے بات چیت کا ذریعہ انگریزی ہونا چاہیے۔ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے مذکورہ طلباء کو سراہا اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے دوران رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر نصیر اقبال، ڈین آف آؤٹ ریچ، پروفیسر للی وانٹ، ڈین آف اسٹوڈنٹس پروفیسر آصفہ بابا اور دیگر بھی موجود تھے۔ Islamic University of Science and Technology Awantipora Interactive Session for Foreign Students
مزید پڑھیں: Int Conference at IUST Awantipora اسلامک یونیورسٹی میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے ڈین اکیڈمک افیرس منظور احمد ملک نے بتایا کہ ’’اسلامک یونیورسٹی میں فی الوقت تین انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں اور ان میں سے ایک نے اپنی تعلیم مکمل کر لی ہے اور اسے الوداع کہنے کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف ممالک کے طلباء کی موجودگی یونیورسٹی کے لیے باعث افتخار ہے جو نہ صرف تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرتے ہیں بلکہ وہ یہاں کے کلچر اور تہذیب و یگانگت سے آشنا ہوتے ہیں۔ منظور احمد ملک نے مزید بتایا کہ ان بیرون ممالک کے طلاب نے کچھ تجاویز بھی یہاں رکھی ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ ان تجاویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرے گی اور یہ کوشش کرے گا کہ یونیورسٹی کیمپس میں اعلی سطح کی تعلیم اور سہولیات دستیاب رکھی جائیں۔