ETV Bharat / state

Women Sports Competition in Pulwama: پلوامہ میں خواتین کیلئے مختلف کھیلوں کا انعقاد - پلوامہ انٹر زونل سطح کے مقابلے منعقد

محکمہ کھیل کود کی جانب سے ضلع پلوامہ میں خواتین کے لیے ٹگ آف وار اور تھرو بال سمیت مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد Sports Competition for Women in Pulwama عمل میں لایا گیا۔

خواتین کے لیے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 6:03 PM IST

پلوامہ: محکمہ کھیل کود کی جانب سے تقریبا سال بھر طلبہ و طالبات کے لیے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ محکمہ کی جانب سے ضلع پلوامہ کے مختلف اسکولوں، ہائر اسکنڈریز سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیے خصوصی کھیل مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انٹر زول سطح کے مقالبے میں ضلع کے سبھی زونز سے تعلق رکھنے والی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔

خواتین کے لیے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد

ضلع کے اسپورٹس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ٹورنمانٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کے لیے انٹر زونل سطح کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ Inter Zonal Sports Competition for Women in Pulwama انہوں نے کہا کہ انٹر زونل سطح پر بہترین کاکرکردی کا مظاہرہ کرنے والی نوجوان کھلاڑیوں کو ضلع سطح کے کھیل مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انٹر زونل سطح کے مقابلوں میں بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والی ہنرمند کھلاڑیوں کو اعزاز و اسانید سے نوازا گیا۔ Pulwama Sports Activities اسپورٹس آفسیر نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور کھلاڑیوں کو پلیٹ فراہم مہیا کرناے کی غرض سے سال بھر اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

اسپورٹس آفسیر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا رواں برس اب تک مختلف کھیل مقابلوں میں 35000 کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے جبکہ امسال مختلف ٹورنامنٹس میں ایک لاکھ کے قریب نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.