ETV Bharat / state

پانپور میں چار علاقے منی کنٹینمنٹ زون قرار - رہنما خطوط کی پاسداری

عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے بعد جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں انتظامیہ نے چار علاقوں کو منی کنٹینمنٹ زون کے زمرے میں شامل کر دیا۔

پانپور میں چار علاقے منی کنٹینمنٹ زون قرار

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 8:09 PM IST

ہفتہ کو جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے پانپور علاقے میں انتظامیہ نے چار علاقوں کو کنٹینمنٹ زون کے زمرے میں شامل کر لیا۔

کنٹینمنٹ زونز میں نیو کالونی کدلہ بل، ہمدانیہ کالونی کدلہ بل، وانی محلہ اور زعفرانی قصبہ پانپور کا نملہ بل شامل ہے۔

پانپور میں چار علاقے منی کنٹینمنٹ زون قرار

محکمہ صحت اور تحصیل انتظامیہ کے عہدیداروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے کنٹینمنٹ زونز کا دورہ کیا۔ ٹیم کے ممبروں ان علاقوں میں بینرز لگائے تاکہ لوگ کنٹینمنٹ زون کے اندر داخل ہونے میں احتیاط بریں۔

انتظامیہ کے مطابق نیو کالونی کدلہ بل، ہمدانیہ محلہ، میباغ نملہ بل اور قصبہ پانپور کے للوانی محلہ میں عالمی وبا کے تقریبا 28 فعال کیسز ہیں۔

بلاک میڈیکل آفیسر پانپور نے بتایا کہ پانپور میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’روزانہ تقریبا 20مثبت معاملات سامنے آ رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری خصوصا ماسک پہننے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.