ETV Bharat / state

No Dumping site in Pulwama: گندگی کے ڈھیر آوارہ کتوں کی آماج گاہ، راہگیروں کو سخت مشکلات

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 4:45 PM IST

مرکزی حکومت اور یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کئی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں، سمپوزیم اور سمینار کے علاوہ مختلف نوعیت اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں جن پر ہزاروں کروڑ روپے صرف کیے جاتے ہیں تاہم اس کے باوجود اس مہم کا زمینی سطح پر کچھ خاص اثر دیکھنے کو نہیں ملتا۔ Stray Dogs in Pulwama

a
گندگی کے ڈھیر آوارہ کتوں کی آماجگاہ، راہگیروں کو مشکلات

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سرکل روڈ پر جگہ جگہ کوڑا کرکٹ ڈمپ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی باشندوں، تاجروں، راہگیروں خاص طور پر اسکولی بچوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکل روڈ، پلوامہ پر انتظامیہ کی جانب سے ہی کوڑا کرکٹ ڈمپ کیا جا رہا ہے۔

مقامی باشندوں کی جانب سے اعتراض اور شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے سنجیدہ اور خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ انتظامیہ سے سخت نالاں ہیں۔ ادھر، کوڑا کرکٹ سے اٹھنے والی عفونت سے لوگوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ جب کہ گندگی کے ڈھیر کے اردگرد آوارہ کتوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ خاص طور پر طلبہ اور کم عمر بچے سڑک پار کرنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔

مدثر احمد نام کے ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ وادی کشمیر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وادی کشمیر کے تقریب سبھی شہر و دیہات میں سڑکوں اور گلی کوچوں کے کنارے، عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں، اگر اس حوالہ سے بر وقت اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو نہ صرف کشمیر کی خوبصورتی اثر انداز ہوگی بلکہ آنے والے وقت میں کشمیر کی معیشت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘‘

غلام حسن نامی ایک اور باشندے نے کہا کہ ’’سرکل روڑ پر کوڑا کرکٹ انڈیلنے سے نہ صرف راہگیروں بلکہ دکانداروں، کارخانہ مالکان اور تاجرین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر آوارہ کتوں کو متوجہ کرتے ہیں، بیشتر اوقات یہاں آوارہ کتے گھومتے رہتے ہیں جس کے سبب لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور عوامی نقل و حملہ محدود ہونے کا راست اثر کاروباریوں پر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: Fear of Dogs in Anantnag اننت باگ میں آوارہ کتوں سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول

ایک اور مقامی شہری، جاوید احمد، نے بتایا کہ آورہ کتوں کی وجہ سے آئے روز سڑک حادثات بھی پیش آتے رہتے ہیں اور سڑکوں کے متصل واقع میوہ باغات اور کھیتوں میں بھی آوارہ کتے پناہ لیتے ہیں اور کسان پر سکون ہوکر کھیتی باڑی بھی انجام نہیں دے پاتے۔ ادھر، میونسپل چیئرمین، پلوامہ، بلال احمد نے دعویٰ کیا کہ آنے والے وقت میں ڈمپنگ سائٹس کو دوسرے جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹس کے لیے اراضی کی نشاندہی کی جا چکی جب کہ زمین محکمہ بلکہ کو ٹرانسفر بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈمپنگ سائٹس کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے اصول و ضوابط کے پیش نظر تعمیر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.