ضلع پلوامہ کے پرانے ڈی سی آفس کمپلیکس میں آج ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے دفاتر کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری اور ایس ایس پی پلوامہ کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔
اس موقع پر اے ڈی سی پلوامہ، اے سی ڈی و دیگر افسرآن کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبرآن بھی موجود رہے۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین عبدالباری اندرابی نے کہا کہ انہیں دفاتر فراہم کر کے انتظامیہ نے یہاں کے لوگوں کے مسائل و مطالبات کا ازالہ کرنے کا ایک بہترین راستہ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دفاتر کے کھلنے سے لوگوں کے مسائل بہت حد تک حل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے پاس اپنے مطالبا لے کر آنا چاہیے تاکہ اس عمل کو آگے لے جایا جا سکے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کو انہیں بھرپور تاؤن کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی لوگوں کی زمینی سطع پر مدد کرکے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کر سکیں۔
واضع رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے فوراٗ بعد ڈی ڈی سی چیئرمین نے ڈی ڈی سی ممبروں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی، جس میں ضلع پلوامہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ضروری باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وہیں اس حوالے سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ سجاد احمد رینا نے بتایا کہ آج ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے دفاتر قائم کیا گیا۔ اب آنے والے وقت میں ڈی ڈی سی ممبران کے لئے بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ وہ بھی لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔