ETV Bharat / state

Lam Swinad Road لام سویناڈ سڑک پرنا جائز قبضہ

author img

By

Published : May 5, 2023, 3:54 PM IST

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک تو بن گئی ہے، لیکن انتظامیہ اثر ورسوخ رکھنے والے ان عناصر کے سامنے بے بس ہے، جنھوں نے لام کے مقام پر قبضہ کیا ہوا ہے اسطرح ہمارے لیے بنائی گئی سڑک کا کوئی فائدہ ہمیں نہیں مل رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے معاملے کی نسبت سے حکام کو کئ مرتبہ آگاہ کیا لیکن ابھی تک خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

لام سویناڈ سڑک پرنا جائز قبضہ
لام سویناڈ سڑک پرنا جائز قبضہ
ام سویناڈ سڑک پرنا جائز قبضہ

کئ دہائیوں کے بعد جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ ترال کے دور افتادہ گاؤں سویناڈ پر ضلع انتظامیہ نے گاوں کے لیے نزدیکی گاوں لام جواہر پورہ سے ایک سڑک تعمیر کرنے کے لیے دہی ترقی محکمے کوحکم دیا تھا۔ جسکے بعد اس علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ اب ان کی روزمرہ کی زندگی میں مشکلات کم ہوجائیں گی۔ سڑک پر کام شروع ہوا اور کام جلد از جلد مکمل بھی ہو گیا لیکن افسوس کی بات ہیکہ لام جواہر پورہ میں سڑک کی تعمیر جہاں سے شروع ہوتی ہے وہاں کچھ لوگوں نے زمین قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے سڑک کا راستہ بند ہو گیا اور سڑک بنانے کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے، جبکہ انھیں آج بھی بیماروں کو چارپائی پر اسپتال لے جانا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک تو بن گئی ہے، لیکن انتظامیہ اثر ورسوخ رکھنے والے ان عناصر کے سامنے بے بس ہے، جنھوں نے لام کے مقام پر قبضہ کیا ہوا ہے اسطرح ہمارے لیے بنائی گئی سڑک کا کوئی فائدہ ہمیں نہیں مل رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے معاملے کی نسبت سے حکام کو کئ مرتبہ آگاہ کیا لیکن ابھی تک خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

مزید پڑھیں:Seven Teachers Shot Dead پاکستان کے اسکول میں سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

اس بارے میں اے ڈی سی ترال ساجد یحیی نقاش نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آئندہ دو روز میں سڑک کو قابل آمد ورفت بنایا جائے کیونکہ مذکورہ علاقہ سیاحتی لحاظ سے اہمیت کاحامل ہے اور اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.